پاکستان کی معاشی صورتحال میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ مسلسل اصلاحات اور مضبوط زر مبادلہ کے ذخائر کی بدولت پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور شرح نمو 3.7 فیصد تک پہنچ گئی۔
اسلام آباد میں جاری کردہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی مسلسل بہتر ہوئی ہے اور شرح نمو 3.7 فیصد پر آگئی ہے، جو کہ مالی سال 2025 میں 3.2 فیصد تھی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم
یہ اضافہ خدمات، مینوفیکچرنگ اور زرعی شعبوں کی بحالی کی وجہ سے ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب کے باوجود زراعت میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ شرح سود میں کمی اور کاروباری اعتماد بڑھنے سے نجی سرمایہ کاری میں 8.6 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بھی اپ گریڈ کیا ہے۔ البتہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے کی شدت، مہنگی توانائی، مہنگائی اور موسمیاتی تبدیلیاں معاشی رفتار کو متاثر کر سکتی ہیں، اس لیے اصلاحات کا تسلسل جاری رکھنا بہت ضروری ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












