الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کا حتمی نتیجہ جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخابات کا حتمی نتیجہ جاری کردیا ہے۔
صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے جاری کیے گئے حتمی نتیجے کے مطابق آصف علی زرداری صدارتی انتخابات میں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کیے گئے فارم 7 کے مطابق صدارتی انتخابات میں کُل ایک ہزار 44 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 9 ووٹ مسترد ہوئے، آصف علی زرداری کو 411 جبکہ محمود خان اچکزئی کو 181 ووٹ ملے۔
فارم 7 کے مطابق آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے 255، سندھ اسمبلی سے 58، خیبر پختونخوا اسمبلی سے 8، پنجاب اسمبلی سے 43 اور بلوچستان اسمبلی سے 47 ووٹ حاصل کیے۔
محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ سے 119، سندھ اسمبلی سے 3، خیبر پختونخوا اسمبلی سے 18 اور پنجاب اسمبلی سے 18 ووٹ حاصل کیے جبکہ بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔
الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے نتیجے سے وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا ہے اور صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں : آصف زرداری دوسری بار صدر پاکستان منتخب، عہدے کا حلف کل اٹھائیں گے
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










