اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

حزب اللہ نے اسرائیل پر 340 میزائل داغ دیے

25 نومبر, 2024 13:59

اسرائیلی فوج کی غزہ اور لبنان میں جاری دہشت گردی کے خلاف حزب اللہ نے کرارا جواب دے دیا۔

حزب اللہ نے تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کو نشانہ  بنانے کے لیے 340 میزائل داغے جس سے اسرائیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

گزشتہ روز بھی حزب اللہ کی جانب سے 36 مزاحمتی آپریشنز کیے گئے، 340 میزائل حملوں میں 11 اسرائیلی فوجی زخمی جبکہ متعدد اسرائیلی فوجی تنصیبات تباہ ہوگئیں۔

تل ابیب میں بھی حزب اللہ نے بڑی کارروائیاں کیں جس کے بعد اسرائیلیوں کی دوڑیں لگ گئیں اور صیہونی سائرن کی آوازوں پر جان بچانے کے لئے بھاگتے رہے جب کہ کارروائیوں نے اسرائیل میں نظام زندگی معطل کردیا۔

تل ابیب میں پانچ لانگ رینج میزائلوں اور متعدد ڈرونز سے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا، اس کے باعث بین گوریون ائیرپورٹ بھی بند کردیا گیا جب کہ متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی اور پانچ اسرائیلی ٹینک بھی تباہ ہوگئے۔

مقبوضہ فلسطین کے علاقے المطلہ پر 80 میزائل داغے گئے جس کے نیتجے میں متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، اشود بحری اڈے کو بھی خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔