چیمپئنز ٹرافی؛ میزبانی پاکستان کو ملے یا نہیں؟ فیصلہ جمعہ کو ہوگا

چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا (فوٹو: فائل)
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے بھارتی انکار کے بعد میزبانی کا فیصلہ جمعے کو ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارتی بورڈ کی روایتی ہٹ دھرمی پر جمعہ کو بورڈ میٹنگ کو طلب کرلی ہے۔
پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر نہ مانا تو ووٹنگ کے ذریعے میزبانی چھیننے کی کوشش کی جائے گی اور ڈالرز کے ذریعے موقف سے پیچھے ہٹنے کا پلان بھی سامنے آ چکا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پیسہ چلے گا یا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہوگا؟
ادھر بھارتی میڈیا چیمپئینز ٹرافی پر بی سی سی آئی کے موقف کی کھل کر حمایت کررہا ہے جبکہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے ایونٹ پر اب تک تاریکی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
ایونٹ کا ہوسٹ پاکستان ہے لیکن بھارتی حکومت اور بورڈ کے ٹیم بھیجنے سے انکار نے آئی سی سی کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، ادھر براڈکاسٹرز کی جانب سے شیڈول کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے۔
مزید پڑھیں: "چیمپئنز ٹرافی؛ اہم اجلاس! کیا پاکستان کو ہی منایا جائیگا”
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ بھارت نہیں آئے گا تو ہمیں کسی اور ملک میں کھیلنا قبول نہیں ہے البتہ بھارت کو کھلانے کی کوشش کی گئی تو دفاعی چیمپئینز نے دھمکی دی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوجائیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












