اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

کوہلی، انوشکا کے بعد سراج اور ماہرہ کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

26 نومبر, 2024 18:57

بالی ووڈ انڈسٹری میں بگ باس سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ اور بھارتی کرکٹر کے درمیان قربتیں تیزی سے بڑھنے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر محمد سراج اور ریئلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ، اداکارہ و ماڈل ماہرہ شرما کے درمیان تعلقات کی خبریں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

یہ افواہیں اس وقت سرگرم ہوئیں جب ماہرہ شرما نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی اور عقاب کی نظریں جمائے صارفین نے کرکٹر محمد سراج کی اس پوسٹ پر موجودگی دیکھی۔

مزید پڑھیں: کونسی بالی ووڈ فلم بغیر ہیروئن کے باوجود بلاک بسٹر ثابت ہوئی؟

اداکارہ ماہرہ شرما نے حال ہی میں انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جس پر بھارتی کرکٹر محمد سراج کا غیر متوقع ردعمل صارفین کو حیران کرگیا۔

مزید پڑھیں: اسٹیج اداکارہ نے عبدالزاق سے ”شادی” کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ کی تصاویر شیئر کرنے کے فوری بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے یہ نوٹ کیا کہ کرکٹر محمد سراج نے بھی ماہرہ کی تصاویر کو لائک کیا ہے۔

یہ دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے اور کہا جانے لگا کہ دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔