پی ایس ایکس میں پھر تیزی، 100 انڈیکس ہزاروں پوائنٹس بڑھ گیا

پی ایس ایکس میں پھر تیزی، 100 انڈیکس ہزاروں پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک دن کی سب سے بڑی 3500 پوائنٹس کی کمی دیکھنے کے بعد آج کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریبا 3000 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
صبح 9:50 بجے بینچ مارک انڈیکس 2,933.15 پوائنٹس یا 3.10 فیصد اضافے کے ساتھ 97,507.31 پر منڈلا رہا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر خریداری دیکھی گئی جس میں انڈیکس ہیوی بینکنگ سیکٹر، آٹوموبائل اسمبلرز، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت دیگر شعبوں میں زبردست کاروبار ہوا۔
ایچ بی ایل، این بی پی، ایم سی بی، او جی ڈی سی، ایس ایس جی سی اور حبکو کے حصص میں بھی خریداری دی گئی۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی احتجاج کے سبب اسلام آباد میں افراتفری کے باعث 100 انڈیکس ایک دن میں 3,500 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 94،574 پر بند ہوا تھا۔
تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے راتوں رات کیے گئے فیصلہ کن اقدامات کے بعد مارکیٹ میں امید کی لہر پھر واپس آ گئی۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے نے ایک نوٹ میں کہا کہ گزشتہ رات اپوزیشن کا احتجاج ختم ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












