نادیہ حسین کے گھر پر چوری کی بڑی واردات

نادیہ حسین کے گھر پر چوری کی بڑی واردات
معروف پاکستانی ماڈل، اداکارہ، بیوٹیشین اور کامیاب کاروباری خاتون نادیہ حسین کے گھر سے ڈکیت قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔
نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ امریکا میں واقع ان کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہوئی اور ڈکیت تمام قیمتی سامان لیکر آرام سے فرار ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے گھر کے تمام کمروں اور دروازوں کو تالا لگا دیا تھا لیکن غلطی سے ایک دروازہ بند کرنا بھول گئے جو ہمارے کمرے کی بالکونی تھی اور چور نے اس راستے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سب کچھ چوری کیا۔
دوران انٹرویو اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ چور ان کے پلاسٹک سے بنے زیورات بھی لے اڑے جب کہ انہیں شبہ ہے یہ چور ممکنہ طور پر کوئی جاننے والا تھا۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے کمرے میں کیمرے نہیں تھے اس لیے چور آسانی سے فرار ہوا اور چوری کی واردات اس وقت ہوئی جب وہ امریکا میں نہیں تھیں۔
نادیہ حسین نے کہا کہ ان کے شوہر نے انہیں فون پر اس واقعے کے بارے میں بتایا، جس سے وہ حیران رہ گئیں۔
ایک اور واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے نادیہ حسین نے بتایا کہ ان کے شوہر نے ان کے لیے ایک نئی گاڑی خریدی لیکن ایک سڑک حادثے کے بعد ان کے ناتجربہ کار ڈرائیور نے حادثے کے بعد گاڑی کو سڑک پر چھوڑ دیا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ دونوں واقعات ان کے لیے بہت تکلیف دہ تھے جنہیں وہ فراموش نہیں کر سکتیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












