رونالڈو جلد اسلام قبول کرنیوالے ہیں؟

رونالڈو جلد اسلام قبول کرنیوالے ہیں؟ (فوٹو: فائل)
سعودی فٹبال کلب النصر کے گول کیپر ولید عبداللہ نے پرتگال اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے اسلام قبول کرنے سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا۔
حالیہ پروگرام کے دوران النصر کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے بتایا کہ کرسٹیانو رونالڈو حقیقی طور پر اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں اور وہ گراؤنڈ میں سجدہ کرکے اس بات کا اظہار کرچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ رونالڈو حقیقی طور پر اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں اور اس کے بارے میں انہوں نے مجھ سے کئی بار بات کی اور دلچسپی بھی ظاہر کی۔
عبداللہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو نے اپنی مسلم ٹیم کے ساتھیوں کا احترام کرتے ہیں، ہماری ثقافت اور اسلام کے طور طریقوں پر بھی گہری نگاہ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: رونالڈو مداح سے 1 ملین ڈالر کی خطیر انعامی رقم ہار گئے
پرتگالی فٹبالر نے ٹریننگ سیشنز کے دوران اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان کے ساتھیوں کو نماز پڑھنے کا وقت مل سکے، دوران اذان وہ تربیتی سیشن کو روکوا دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کے یوٹیوب شو میں مہمان کون؟ نام سامنے آگیا
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ شروع میں سعودی عرب کی ثقافت، کلب یا دیگر پہلوؤں سے واقف نہیں تھے لیکن وہ تجسس میں رہتے تھے اور مختلف سوالات کرتے تھے۔
خیال رہے کہ رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ کر 2023 میں سعودی کلب النصر کو جوائن کیا تھا، قبل ازیں اسٹار فٹبالر کو ریال میڈرڈ کے سابق ساتھی میسوت اوزیل اور کریم بینزیما نے انہیں مسلمان ہونے پر قائل کرنے کی کوشش کی تھی۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












