اتوار، 29-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

طالبان نے خواتین کی میڈیکل تعلیم سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

05 دسمبر, 2024 10:03

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کے میڈیکل اسکولوں میں داخلے پر بھی مبینہ طور پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان حکومت نے خواتین کے اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے بعد خواتین کے لیے تعلیم کا آخری دستیاب موقع بھی ختم کر دیا۔ طالبان قیادت نے اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے بعد خواتین کو نرسنگ اور دائی کے کورسز سمیت صحت کی تعلیم سے روکنے کا حکم  دیا ہے۔

غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق پیر کے روز وزارت صحت کے حکام نے میڈیکل کی تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کے سربراہان سے ملاقات میں پابندی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ  یہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کا حکم ہے۔

مزید پڑھیں:افغان طالبان نے چینی تاجر کو مسلمان بنادیا

دوسری جانب وزارت صحت کے حکام نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کوپابندی سے آگاہ کرتے ہوئے خواتین سے 10 دن میں حتمی امتحان لینے کی ہدایت کردی تاہم اس ضمن میں کوئی تحریری حکم جاری نہیں کیا گیا۔

انسانی حقوق کے حامیوں اور غیر ملکی سفارت کاروں نے اس ہدایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی لگائی گئی پابندی کی وجہ سے پہلے ہی مرد ڈاکٹر خواتین کا علاج نہیں کر سکتے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔