اتوار، 29-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

کے الیکٹرک صارفین کو کروڑوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان

05 دسمبر, 2024 10:56

کراچی :شہر قائد میں کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کی قیمت میں کمی سے46 کروڑ سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ کمی کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ اکتوبر کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔ بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ کی کمی سے کے الیکٹرک صارفین کو 46 کروڑ سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی سستی کردی

دوسری جانب حال ہی میں الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی والوں کیلئے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی سستی کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف دسمبر کے بلوں میں دیا جائے، اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے شہر قائد کے باسیوں کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ مد میں فی یونٹ بجلی 18 پیسے سستی کردی ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک سے آج میرٹ آرڈر پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔