شمالی کوریا یوکرین کیخلاف روس کیساتھ میدان میں آگیا

شمالی کوریا روس کیساتھ یوکرین کیخلاف میدان میں آگیا
شمالی کوریا کے میڈیا نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان ’جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدہ‘ نافذ العمل ہونے کی تصدیق کردی۔
شمالی کوریا کی خبر رساں ایجنسی ’کے سی این اے‘ کے مطابق جون میں شمالی کوریا اور روس کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والا ‘جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ’ بدھ کو ماسکو میں ‘دفاعی آلات’ کے تبادلے کے ساتھ نافذ العمل ہوا۔
اس معاہدے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے جون میں پیانگ یانگ کے دورے اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کے دوران دستخط کیے گئے تھے، جس میں مسلح جارحیت کا سامنا کرنے کی صورت میں فوری فوجی امداد کیلئے باہمی دفاعی معاہدہ بھی شامل ہے۔
مزید پڑھین:روس کو یوکرین کیخلاف کارروائی کرنے کا حق ہے، شمالی کوریا
مزید پڑھیں:شمالی کوریا نے روسی صدر کو کتے تحفے میں کیوں دیے؟
کے سی این اے نے رپورٹ کیا کہ یہ ایک مضبوط محرک قوت کے طور پر کام کرے گا جو غلبہ، محکوم اور بالادستی کے بغیر آزاد اور منصفانہ کثیر پولرائزڈ عالمی نظام کے قیام کو تیز کرے گی۔
دوسری جانب امریکی حکام اور یوکرین کے وزیر دفاع کا کہنا ہے روس میں شمالی کوریا کے 10 ہزار سے زائد فوجی موجود ہیں، ان میں سے کچھ یوکرین کی سرحد کے قریب کرسک میں لڑائی میں مصروف ہیں۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے فوجیوں کو انکے ملک کی افواج کے ساتھ لڑائی میں جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور انکے درمیان پہلی لڑائی نے دنیا میں عدم استحکام کا ایک نیا صفحہ کھول دیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












