ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

صیہونی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، مزید 48 فلسطینی شہید

06 دسمبر, 2024 09:40

غزہ پر صبح سے جاری صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 48 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے اپنے ہی محفوظ زون قرار دیے گئے المواسی کیمپ میں عارضی خیمہ بستی پر بم گرادئے جس میں خواتین اور بچوں سمیت 21 فلسطینی نشانہ بنے۔

غزہ سٹی میں واقع عمارت میزائل حملے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی جان سے گئے جب کہ  کمال عدوان اسپتال کے نزدیک مکان پر حملے میں سات فلسطینی شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ نصیرات، بیت لاہیہ اور رفح میں بھی صیہونی فوج نے حملے کیے، ادھر مغربی کنارے میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی فوج نے 12 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔