کیلیفورنیا میں زلزلہ، سونامی وارننگ کے بعد نقل مکانی شروع

کیلیفورنیا میں زلزلہ، سونامی وارننگ کے بعد نقل مقانی شروع
شمالی کیلیفورنیا کے ساحل پر سات اعشاریہ صفر شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سان فرانسسکو کے شمال میں تقریباً 260 میل ہمبولڈ کاؤنٹی کے ایک چھوٹے سے شہر فرنڈیل، کیلیفورنیا کے قریب ترین مقام پر تھا۔
مقامی حکام نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں کسی ہلاکت یا بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جو کہ اس سال عالمی سطح پر آنے والے سات شدت کے زلزلوں میں سے ایک ہے۔
ابتدائی طور پر شمالی کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون دونوں کے ساحلوں کے ساتھ سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن بعد میں اسے واپس لے لیا گیا۔
سونامی کی وارننگ کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب منتقلی کا عمل شروع کردیا جس سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام جزوی طور پر معطل ہو گیا جس کے باعث دس ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












