شادی میں دلہا کا پالتو کتے کیساتھ رقص، ویڈیو وائرل

دولہا کی پالتو کتے کیساتھ ڈانس ویڈیو بالی ووڈ اداکاراؤں کو بھی بھا گئی
شادی میں ایک دولہا اپنے پیارے پالتو کتے کے ساتھ رقص کرتا نظر آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ ویڈیو اصل میں انسٹاگرام اکاؤنٹ 1812 شیوم کے ذریعہ شیئر کی گئی تھی جس کے بعد سے متعدد دیگر اکاؤنٹس نے بھی اسے دوبارہ پوسٹ کیا۔
View this post on Instagram
وائرل ویڈیو پر بالی ووڈ اداکارہ پارول گلاٹی، سونم باجوہ اور ایشا گپتا جیسی مشہور شخصیات نے بھی رد عمل کا اظہار کیا ہے۔



ویڈیو میں گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس کتا بارات کے دوران ڈانس کرتے دولہا کی گود میں نظر آیا جسے کافی پسند کیا جا رہا جب کہ بعض صارفین کی جانب سے دولہا کی اپنے پالتو جانور کے لیے بے پناہ محبت کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام صارف کمال تالیان نے ‘ایج ڈاٹ اسٹریم’ نامی اکاؤنٹ کی جانب سے ری پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے وائرل ویڈیو سے ذاتی تعلق کا انکشاف کیا۔
کمال تالیان کا کہنا تھا کہ یہ میرے بھائی کی شادی تھی اور کتے کا نام لوسی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












