ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

پی ایس ایل 10؛ کن نامور کرکٹرز سے رابطہ کیا گیا؟

06 دسمبر, 2024 15:28

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ڈرافٹ میں سرفہرست بین الاقوامی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

فرنچائز مالکان انتظامیہ پر زور دے رہے ہیں کہ وہ شیڈول کو جلد از جلد حتمی شکل دیں اور کامیاب ٹورنامنٹ کو یقینی بنانے کے لئے تاریخوں کا مسودہ تیار کریں۔

ڈرافٹ کے لیے اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن اور جونی بیئرسٹو کے علاوہ فن ایلن، کیشو مہاراج، شکیب الحسن، جمی نیشم اور ٹم ساؤتھی سمیت دیگر معروف کرکٹرز سے رابطہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائزز اور انتظامیہ کے درمیان اگلی اہم ملاقات اس وقت ہوگی جب سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ سلمان ناصر بات چیت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کھیلنے سے روک دیا

واضح رہے کہ پی سی بی کے سی ای او سلمان ناصر اس وقت چیمپیئزن ٹرافی 2025 کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔