ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

برطانیہ میں ”محمد” لڑکوں کا مقبول ترین نام بن گیا

06 دسمبر, 2024 17:13

برطانیہ اور ویلز میں 2023 کے دوران ”محمد” نام لڑکوں کا مقبول ترین بن گیا۔

آفس فار نیشنل اسٹیٹسٹیکس کے اعداد و شمار میں مختلف اسپیلنگ والے محمد ناموں کو ایک ساتھ نہیں ملایا گیا ہے۔ اگر محتلف اسپیلنگ والے محمد ناموں کو ایک ساتھ ملایا جائے تو یہ نام کئی سالوں تک کے لیے مقبول ترین نام ہے۔

اس سے قبل انگلینڈ اور ویلز میں ”نوح” مقبول ترین نام تھا جسے اب ”محمد” نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

قبل ازیں 2022 میں محمد نام 4 ہزار 177 بار رجسٹرڈ ہوا تھا جبکہ 2023 میں محمد نام 4 ہزار 661 مرتبہ رجسٹر ہوا۔یہ دونوں نام لندن، ویسٹ مڈلینڈز، یارک شائر اور نارتھ ویسٹ جہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہےمیں بہت مقبول رہے۔ 2023 کے ٹاپ 100 مقبول ترین ناموں میں یوسف، موسیٰ اور ابراہیم بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: طالبان نے خواتین کی میڈیکل تعلیم سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

انگلینڈ اور ویلز میں لڑکوں کے ناموں میں تیسرا مقبول ترین نام اولیور تھا جس کے بعد جارج اور لیو تھے۔

لڑکیوں میں اولیویا مسلسل آٹھویں سال 2023 میں بھی مقبول ترین نام رہا جبکہ ایمیلیا اور اسلا دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

مسلمان خاندانوں میں 2023 میں ٹاپ 100 مقبول ناموں میں لڑکیوں کیلئے لیلیٰ، مریم اور فاطمہ شامل ہیں، او این ایس کے مطابق والدین کی جانب سے بچوں کا نام رکھنے میں مقبول کلچر کا اثر رہا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔