ملک میں آبادی بڑھانے کیلئے ہفتے میں 3 چھٹیاں دیدی گئیں

ملک میں آبادی بڑھانے کیلئے ہفتے میں 3 چھٹیاں دیدی گئیں
جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں سرکاری ملازمین کو ہفتے میں دو بجائے 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملازمین اب ہفتے میں صرف چار دن کام پر جائیں گے اور بقیہ تین دن گھر پر آرام کریں گے، اس حکومتی اقدام کا مقصد خواتین کی مدد کرنا اور ریکارڈ کم شرح پیدائش کو بڑھانا ہے۔
ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت کا کہنا ہے کہ اپریل میں شروع ہونے والے نئے انتظامات کے تحت ملازمین کو ہفتے میں تین دن کی چھٹی دی جائے گی۔
نئی پالیسی کے تحت اسکولوں میں پہلی سے تیسری جماعت کے بچوں والے والدین کو اپنی تنخواہ کا تھوڑا سا حصہ جلدی وصول کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔
گورنر ٹوکیو نے ایک بیان میں کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی کو بھی بچے کی پیدائش اور پرورش کی وجہ سے اپنا کیریئر ترک نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ٹوکیو ملک کے لئے اس مشکل وقت کے دوران اپنے لوگوں کی زندگیوں، معاش اور معیشت کے تحفظ و بہتری کے لئے پہل کرے۔
جاپان کی شرح پیدائش میں کئی سالوں سے تیزی سے گراوٹ دیکھی گئی جو جون میں ایک اور ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی، یہاں تک کہ حکومت نے نوجوانوں کو شادی کرنے اور خاندان شروع کرنے کی ترغیب دینے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












