ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

پی ایس ایل؛ ڈرافٹس کس ملک میں کروائے جائیں گے! نام سامنے آگئے

07 دسمبر, 2024 17:26

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے ڈرافٹس کی تقریب کو بیرون ملک کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل10 کے ڈرافٹس کیلئے انگلینڈ اور دبئی کے نام زیر غور ہیں تاہم فرنچائزز سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

پی ایس ایل ڈرافٹس کیلئے نامور کھلاڑیوں کو شامل کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پلئیرز سے رابطوں کو سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10؛ کن نامور کرکٹرز سے رابطہ کیا گیا؟

آئی پی ایل کے معاہدوں سے سے محروم رہنے والے نامور پلیئرز کو ڈرافٹ میں شامل کیا جائے گا جبکہ بڑے ناموں کو لیگ کھلانے کیلئے فرنچائزز نے مالی معاونت کرنے پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب فرنچائز مالکان انتظامیہ پر زور دے رہے ہیں کہ لیگ کے شیڈول کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کی پالیسی بھی تشکیل دی جاسکے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔