ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

شوبز کی چَکا چُوند میں کتنا پیسہ ملتا ہے؟ صحیفہ نے راز فاش کردیا

07 دسمبر, 2024 20:53

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار کا کہنا ہے کہ اداکاری سے انہیں محض اتنے پیسے ملتے ہیں جس میں کچن چلانا بھی مشکل ہے۔

ایک یوٹیوب شو شرکت کے دوران اداکارہ نے اپنے کیرئیر، ذاتی زندگی، اور شوبز انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ انکا تعلق ایک پختون خاندان سے ہے تاہم ان کے گھر میں تعلیم یا شادی کے معاملات میں کوئی زبردستی نہیں کی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی تعلیم، خصوصاً ریاضی اور اکاؤنٹنگ میں اچھی تھیں اور کبھی شوبز میں آنے کا نہیں سوچا تھا۔

مزید پڑھیں: نامناسب لباس میں ڈانس؛ پاکستانی اداکاراؤں کا وطیرہ بننے لگا

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹی کے دوران اپنے کزن کے فیشن ہاؤس کیلئے ماڈلنگ شروع کی اور پھر یہ سلسلہ آگے بڑھتا گیا۔ شادی سے کچھ دن پہلے انہیں ایک ڈرامے کے آڈیشن کی کال موصول ہوئی، جس میں وہ منتخب ہو گئیں اور یوں ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ بن گئیں۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سے افیئر؛ شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی

شوبز انڈسٹری میں آمدنی کے حوالے سے صحیفہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اتنے پیسے نہیں ملتے کہ گھر کا کچن آسانی سے چل سکے۔ اگر کوئی ڈرامہ 4 سے 6 ماہ تک چلتا ہے تو اس کا معاوضہ بھی اقساط میں ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں صرف ڈراموں پر انحصار کرنا پڑے تو ان کے لیے گھر کا خرچ چلانا مشکل ہو جائے گا، یہ تبھی ممکن ہے جب وہ سال میں 4 پروجیکٹس کریں، روزانہ شوٹنگ کریں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا سے بھی آمدنی ہو۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔