ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شامی جنگ پر اہم بیان

08 دسمبر, 2024 09:42

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا شام کی جنگی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں جنگ کی صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شام ہمارا دوست نہیں انہیں لڑنے دو، اس گندے کھیل کا حصہ مت بنو، بہتر ہے امریکی حکومت اس مسئلے سے دور رہے۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک نے ٹرمپ کو دوبارہ صدر بنانے کیلئے کتنی رقم خرچ کی؟

نومنتخب امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا کی شام جنگ میں مداخلت ختم کر دوں گا۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے شام کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، شام میں تصادم کو سلامتی کونسل کے تحت حل کرنے کا وقت آ گیا ہے، مذاکرات سے ہی تصادم کا خاتمہ ممکن ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔