بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

نادیہ جمیل نے والد کی وفات پر الحمدللہ کیوں کہا؟ اداکارہ نے بتادیا

16 دسمبر, 2024 16:01

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے والد کی وفات کے بعد اللہ کا شکر ادا کرنے کی وجہ بتادی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں نادیہ نے اپنے والدین کو کھونے کے باعث غم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں ایک بار یقین تھا کہ وہ اپنے والد کی موت کے بعد زندہ نہیں رہ پائیں گی۔

اداکارہ نے اپنے والد کو ایک محبت کرنے والے شخصیت کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ والد نے میری پرورش اس طرح کی کہ بہت سی لڑکیں صرف اس کا خواب ہی دیکھ سکتی ہیں۔

نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ والد کے انتقال کے بعد سعودی عرب میں میری ایک دوست سے ملاقات ہوئی جس نے اپنے 15 سالہ بیٹے کو کھویا تھا۔

بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دوست نے مجھ سےکچھ ایسا کہا جس نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا، اس نے کہا تھا جب ہم کسی سے محبت کرتے ہیں اور وہ دنیا سے رخصت ہو جائے تو ہم الحمدللہ کہتے ہیں۔

دوست نے نادیہ کو غم میں شکر گزاری کے ساتھ جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ نے آپ کو 50 سال تک آپ کے والد عطا کیے اور آپ کو بے شمار یادوں سے نوازا۔

اس گہرے سبق نے نادیہ کے نقطہ نظر کو تبدیل کر دیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس بات نے میرے غم کو الحمدللہ میں تبدیل کردیا اور اب مجھے اس طرح کے غم کا سامنا نہیں ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔