تاجکستان کو پاکستان کی قدرتی خوبصورتی دریافت کرنے کی دعوت

تاجکستان کو پاکستان کی قدرتی خوبصورتی دریافت کرنے کی دعوت
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے تاجک شہریوں کو پاکستان کی قدرتی خوبصورتی دریافت کرنے کی دعوت دیدی۔
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے تاجک سرمایہ کاری میں اضافے اور CASA-1000 توانائی منصوبے اور سنٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن (CAREC) پروگرام کے تحت تجارتی راستوں کے ذریعے بہتر روابط کی حمایت کی۔
انہوں نے عوامی سطح پر تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کو تعلقات کے کلیدی پہلو کے طور پر اجاگر کیا۔
دوسری جانب تاجک وزیر برائے توانائی و پانی کے وسائل نے باہمی تعاون کے جذبات کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کی تعریف کی اور پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کو تسلیم کیا جو علاقائی خوشحالی کے فروغ کیلئے ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:شدید برفباری کے باعث مشہور سیاحتی مقامات بند
انہوں نے ٹرانزٹ ٹریڈ پر ایک مشترکہ ہم آہنگی کمیٹی کے قیام اور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ پیش کرتے ہوئے توانائی، زراعت، تجارت، اور تعلیم میں مشترکہ منصوبوں کے مواقع پر زور دیا، اور تاجکستان کے اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کے عزم کو دوبارہ دہرایا۔
پاکستان اور تاجکستان نے ساتویں مشترکہ کمیشن اجلاس کے دوران اپنے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کیا، جس میں 2 اہم مفاہمت کی یاد داشتوں (MoUs) اور پروٹوکولز پر دستخط کیے گئے۔
دونوں فریقوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کمیشن کی بات چیت سے مضبوط تعلقات اور مشترکہ اہداف کے حصول میں ٹھوس پیش رفت کی راہ ہموار ہوگی۔
اس تعاون کا مقصد تجارت، توانائی اور کھیل جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔ ایک ایم او یو خیبر پختونخواہ اور تاجکستان کے ختلون صوبے کے درمیان شراکت داری کو فروغ دیتا ہے۔
دوسرا ایم او یو ان کی فٹ بال فیڈریشنوں کے درمیان تعاون کو فروغ دیتا ہے، جو علاقائی اور ثقافتی سطح پر تعلقات کو گہرا کرنے کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












