بشریٰ انصاری نے سردیوں میں جلد کو چمکدار اور نرم بنانے کا ٹوٹکا بتا دیا

بشریٰ انصاری نے سردیوں میں جلد کو چمکدار اور نرم بنانے کا ٹوٹکا بتا دیا
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سردیوں کے موسم میں جلد کو چمکدار اور نرم بنانے کا ٹوٹکا شیئر کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی خوبصورت جلد کا راز بھی بتایا۔
بشریٰ کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے اس ترکیب کے بارے میں سنتی آ رہی ہیں اور ماضی کی اداکارائیں بھی یہی ٹوٹکا استعمال کرتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی جلد اتنی نرم اور بے عیب ہوا کرتی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ گلیسرین میں تھوڑا سا لیموں کا رس اور عرق گلاب ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک بوتل میں بھر لیں پھر اسے دن رات اپنے ہاتھوں، گردن اور چہرے پر لگائیں۔
بشریٰ اںصاری نے یہ بھی بتایا کہ ان دنوں وہ بائیو آئل استعمال کر رہی ہیں جس کے لیے وہ وٹامن ای کیپسول میں ناریل کا تیل، گلیسرین اور کیسٹر آئل ملاتی ہیں جس سے انہیں ہائیلورونک ایسڈ ملتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












