تمباکو نوشی چھوڑنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

تمباکو نوشی چھوڑنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت صحت نے ایسے افراد کے لیے ایک پروگرام لانچ کیا ہے جو تمبا نوشی کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں۔
ای سگریٹ سمیت تمباکو کی تمام اقسام اور مشروبات کو ترک کرنے کے خواہش مند افراد کو مشاورت اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی۔
مذکورہ پروگرام میں تین بنیادی گروپوں کے لئے صحت حکام کی طرف سے منظور کردہ طرز عمل کے علاج اور ادویات شامل ہیں جب کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی حسبِ ضرورت کاؤنسلنگ بھی کی جائے گی۔
تمباکو نوشی چھوڑنے کے خواہاں، اس پر قابو نہ پانے والے اور سابق تمباکو نوشی کرنے والے افراد اس پروگرام سے مستفید ہوسکیں گے۔
دستاویز کے مطابق نکوٹین پر انحصار کی پیمائش کے لئے "جدید بین الاقوامی ٹیسٹ” کیا جائے گا جس سے کسی مریض کی تمباکو نوشی چھوڑنے کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمباکو کا استعمال دوبارہ شروع کرنے کے خطرے کا جائزہ لیا جا سکے گا۔
اس گائیڈ کا مقصد صحت کے پیشہ ور افراد کو تمباکو کے استعمال کو روکنے میں مدد کرنے، کمیونٹی کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے بچانے اور چھوڑنے کے خواہشمند افراد کو مدد فراہم کرنے کے لئے مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












