بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

یونان حادثے کے بعد تیونس میں کشتی ڈوب گئی، 20 افراد ہلاک

19 دسمبر, 2024 10:40

افریقی ملک تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 5 کو بچا لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے ساحلی محافظوں نے افریقہ سے تعلق رکھنے والے 20 غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

نیشنل گارڈ نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ نے بدھ کے روز اسی کشتی پر سوار پانچ دیگر افراد کو بچا لیا اور ابھی تک لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں:یونان کشتی حادثہ؛ جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد سامنے آگئی

مزید پڑھیں:یونان کشتی حادثہ کیسے پیش آیا؟ پاکستانی متاثرین نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

حکام کے مطابق کشتی صفاقس شہر کے ساحل کے قریب ڈوبی جو افریقی تارکین وطن کی روانگی کا مقام ہے۔ تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعرات کو تیونس کے کوسٹ گارڈ نے 9 تارکین وطن کی لاشیں بھی برآمد کی تھیں جبکہ 6 تارکین وطن اب بھی لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل یونان میں بھی تارکین وطن کی تین کشتیوں کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ 40 لا پتاہ پاکستانیوں کو مُردہ قرار دیا گیا ہے۔

یونان کشتی حادثے میں 4 پاکستانیوں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ کشتیاں الٹنے کے واقعے میں بچائے گئے افراد میں سے 47 پاکستانی شامل ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔