بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

افغانستان: دو بس حادثات میں 52 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

19 دسمبر, 2024 13:38

طالبان حکومت کے ترجمان نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ وسطی افغانستان سے گزرنے والی ایک شاہراہ پر دو حادثتے ہوئے جن کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک ہوئے۔

اطلاعات اور ثقافت کے صوبائی سربراہ حمید اللہ نثار نے بتایا کہ یہ حادثات بدھ کی رات صوبہ غزنی میں دارالحکومت کابل اور جنوبی قندھار شہر کے درمیان اسی شاہراہ پر پیش آئے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں انتہائی افسوس کے ساتھ معلوم ہوا ہے کہ کابل قندھار ہائی وے پر دو مہلک ٹریفک حادثات ہوئے جن میں ہمارے 52 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوئے’۔

حمید اللہ نثار نے بتایا کہ وسطی غزنی کے علاقے شہباز گاؤں کے قریب ایک بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جبکہ دوسری بس کا مشرقی ضلع اندر میں ایک ٹرک سے تصادم ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں، جس کی ایک وجہ دہائیوں کے تنازعات کے بعد خراب سڑکیں، شاہراہوں پر خطرناک ڈرائیونگ اور ضابطوں کا فقدان ہے۔

مارچ میں جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔