بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

چیمپیئنز ٹرافی سمیت 2027 تک پاک بھارت میچز نیوٹرل مقام پر ہونگے، آئی سی سی

19 دسمبر, 2024 16:45

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز 2025 چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد کی جائے گی، بھارت اپنے میچز میزبان ملک پاکستان کے بجائے نیوٹرل مقام پر کھیلے گا۔

ایک بیان میں آئی سی سی بورڈ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کا اطلاق فروری اور مارچ 2025 میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی، بھارت کی میزبانی میں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 اور بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 پر ہوگا۔

یہ پیش رفت پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی ہفتوں سے جاری تعطل کے بعد سامنے آئی ہے کیونکہ بھارت نے میگا ایونٹ کے لیے اپنی ٹیم کو سرحد پار کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا، جسے اسلام آباد نے کھیلوں کی سیاست قرار دیا تھا۔

آئی سی سی بورڈ کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا کہ پی سی بی کو 2028 میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق دے دیے گئے ہیں، جہاں نیوٹرل وینیو انتظامات کا اطلاق بھی ہوگا۔

کرکٹ آسٹریلیا 2029 سے 2031 کے دوران آئی سی سی خواتین کے سینئر ایونٹس میں سے ایک کی میزبانی کرے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں میزبان پاکستان کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔