بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

واٹس ایپ میں صارفین کیلئے اہم فیچر کا اضافہ

19 دسمبر, 2024 16:05

واٹس ایپ صارفین کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ جی پی ٹی سروس کا اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں صارفین کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کو بہت آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعہ چلنے والا ایک ٹول ہے جو تیزی سے انٹرنیٹ کی دنیا کے ہر شعبے کا حصہ بن رہا ہے۔

یہ اے آئی چیٹ بوٹ مائیکروسافٹ کے بنگ سرچ انجن اور ایپل کے آئی او ایس 18 کا حصہ بن چکا ہے، جبکہ کئی دیگر آن لائن سروسز میں بھی شامل کیا جا رہا ہے، لیکن اب دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں اسے استعمال کرنا اب ممکن بن گیا۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ میں صارفین کی مدد کیلئے نیا فیچر متعارف

چیٹ جی پی ٹی آئی فونز اور اینڈروئیڈ ڈیوائسز پراستعمال کرنا بہت آسان ہے۔ آپ کو اپنے واٹس ایپ رابطوں میں 1-800-242-8478 نمبر شامل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی تک رسائی حاصل کرنے کا ایک اور آپشن ذیل میں کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔