بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

ارباز بیوی کے بغیر سابقہ اہلیہ ملائیکہ کے ریسٹورینٹ پہنچ گئے

19 دسمبر, 2024 17:32

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مائیکہ اروڑا کے نئے ریسٹورینٹ میں سابق شوہر ارباز خان خاندان کے ہمراہ لنچ کرنے پہنچ گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے گزشتہ ماہ کے آخر میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں ایک نیا ریسٹورنٹ اسکارلٹ ہاؤس کھولا تھا اور ہوٹل انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

گزشتہ روز ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان کو نئے ریسٹورینٹ میں لنچ کیلئے خاندان کے ہمراہ دیکھا گیا جس کی ویڈیوزوائرل ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: ناکام شادی اور محبت کے بعد ملائیکہ اروڑا نے ریسٹورنٹ کھول لیا

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارباز خان کو والد سلیم خان، سلمیٰ خان اور ہیلین سمیت ریسٹورینٹ میں جاتا دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ارجن سے بریک اَپ ملائیکہ کی ذومعنیٰ پوسٹ وائرل

دوسری جانب بھارتی میڈیا پر ملائیکہ کی اس لنچ ڈیٹ میں ارباز کی شوریٰ خان کے بغیر شرکت موضوع بحث ہے۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداح ارباز خان سے شوریٰ کی غیر موجودگی پر سوالات کررہے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔