بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

19 دسمبر, 2024 17:25

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 2600 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قدر 2229 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپے جب کہ فی تولہ چاندی 50 روپے کمی کے بعد 3350 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 26 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد سونے کا بھاؤ 2621 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایکس: 100 انڈیکس مسلسل دوسرے روز ہزاروں پوائنٹس نیچے آگیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 1000 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔