بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

حماس نے یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ سے مدد مانگ لی

19 دسمبر, 2024 18:04

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے یمن کی انصار اللہ سے مدد مانگ لی۔

حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے پیغام میں یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے اسرائیلی جارحیت کیخلاف اقدامات کو سراہا اور انکے میزائل حملوں کی تعریف کی۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے یمنی مزاحمتی تحریک سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیلی فوج کیخلاف حملوں میں تیزی لائیں تاکہ دشمن کے بھرم کو کچلا جاسکے۔

مزید پڑھیں: یرغمالی چاہیے ہیں تو مذاکرات میں شرائط سے باز رہو! حماس

ابوعبیدہ نے یمن کے خلاف اسرائیلی حکومت کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ رجیم تمام اقوام کی دشمن ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ: فلسطینی خاندان نے امریکی حکومت کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کیلئے مذاکرات جاری ہیں تاہم مزاحمتی تحریک نے صہیونی ریاست کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے مزید نئی شرائط سے باز رہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام اگر جنگ بندی کے مذاکرات پر لچک دکھائیں گے تو یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔