بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

بنگلادیش نے پاکستانی شہریوں کی اضافی سکیورٹی کلیئرنس ختم کردی

20 دسمبر, 2024 10:17

بنگلا دیش نے پاکستان سے آنے والے سامان کے 100 فیصد فزیکل معائنے کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا ائیرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کی جانچ پڑتال کے لیے قائم خصوصی سکیورٹی ڈیسک اور پاکستانی ویزا کے درخواست دہندگان کے لیے اضافی کلیئرنس کی شرط ختم کردی گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ بنگلا دیشی حکومت نے پاکستان سے آنے والے سامان کے 100 فیصد فزیکل معائنے کی شرط بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قبل ازیں مصری دارالحکومت قاہرہ میں ڈی 8 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے درمیان خوشگوار ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پراطمینان کا اظہار کیا جب کہ شہباز شریف نے سہولتوں کے لیے محمد یونس کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

اس موقع پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ 1971 کے مسائل کو حل کریں تاکہ ڈھاکہ کو اسلام آباد کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 1974 کے سہ فریقی معاہدے میں بنگلہ دیش، پاکستان اور بھارت نے معاملات طے کیے تھے لیکن اگر دیگر تصفیہ طلب مسائل ہیں تو انہیں ان پر غور کرنے میں خوشی ہوگی۔

یونس نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لئے ہمیشہ کے لئے معاملات کو حل کرنا اچھا ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔