گرین ٹورازم، سی پی ایل کے درمیان کھیلوں کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے کا معاہدہ طے

گرین ٹورازم، سی پی ایل کے درمیان کھیلوں کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے کا معاہدہ طے
کیپیٹل پریمئیر لیگ (سی پی ایل) اور گرین ٹورازم پاکستان (جی ٹی پی ) کے مابین کھیلوں کے ذریعے پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کا معاہدہ طے پا گیا۔
شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب گذشتہ روز گرین ٹورزم پاکستان کے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
معاہدے پر سی ای او گرین ٹورزم بریگیڈیئر (ر) عمر فاروق اور سی ای او کیپیٹل پریمیئر لیگ آفتاب نیئر صدیقی نے دستخط کیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں اداروں کے عہدیداران نے اس معاہدے کو کھیلوں کے ذریعے دنیا کو پاکستان میں سیاحت کی طرف مائل کرنے کے مشن کا اہم سنگ میل قرار دیا۔
شراکت کا مقصد کرکٹ کی رسائی کو استعمال کرتے ہوئے ماحول دوست رویوں اور پاکستان میں پائیدار سیاحت کے فروغ کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔
دونوں تنظیموں نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل معاشروں کو ماحولیاتی تحفظ کی طرف ترغیب دینے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) عمر فاروق نے گرین ٹورزم پاکستان اور سی پی ایل کے مشترکہ وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا یہ شراکت قدرتی حسن کو محفوظ رکھتے ہوئے کرکٹ کے شوق کو پروان چڑھانے کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔
سی ای او سی پی ایل آفتاب نیر صدیقی نے اس شراکت داری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کرکٹ پاکستان کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












