بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

رضوان اور ہینرچ کلاسن میں تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

20 دسمبر, 2024 15:20

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران کپتان محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی۔

قومی ٹیم نے کپتان محمد رضوان، بابراعظم اور کامران غلام کی جارحانہ سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 329 رنز بنا کر پروٹیز کو بڑا ہدف دیا۔

جواب میں جنوبی جنوبی افریقا کی ٹیم 44ویں اوور میں 248 پر ڈھیر ہوگئی اور یوں قومی ٹیم نے مسلسل دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اننگز کے دوران 26ویں اوور میں محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا  جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف نے اوور کی آخری گیند پر ہینرچ کلاسن کو باؤنسر کیا جس نے انہیں مشتعل کیا اور کسی بات پر یوں زبانی تکرار ہوئی تاہم امپائرز اور پلئیرز کی مداخلت نے بیچ بچاؤ کروایا۔

ہینرچ کلاسن نے پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے ہدف پر 97 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی اور نسیم شاہ کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے علاوہ کوئی بیٹر نمایاں کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔