یمن کا اسرائیل کیساتھ طویل جنگ کیلئے آمادگی کا اعلان

یمن نے اسرائیل کیساتھ طویل جنگ کیلئے آمادگی کا اعلان (فوٹو: فائل)
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اسرائیل کے ساتھ طویل جنگ پر آمادگی کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے دوٹوک الفاظ میں قابض صہیونی ریاست کو للکارتے ہوئے کہا کہ یمن اسرائیل کیساتھ طویل جنگ کیلئے مکمل تیار ہے۔
گزشتہ روز یمنی افواج نے قابض صہیونی ریاست پر فلسطین-2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے دارالحکومت تل ابیب کے فوجی مقامات پر میزائل داغے تھے۔
مزید پڑھیں: یمنی افواج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر دھاوا بول دیا
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ملک کی میزائل فورس نے ایک ٹارگٹڈ فوجی آپریشن کیا، جس میں تل ابیب میں 2 اسرائیلی حساس فوجی مقامات کو ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: یمنی فوج کے حملوں سے اسرائیل بوکھلا گیا، بڑی دھمکی بھی دیدی
جنرل یحییٰ ساری نے مزید کہا کہ جب تک غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم نہیں ہو جاتی اور غزہ کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا، یمنی فوج اور مسلح مزاحمتی تحریکیں قابض ریاست کو نشانہ بناتی رہیں گی۔
مزید پڑھیں: مسلسل جنگیں؛ اسرائیل کے 500 اعلیٰ فوجی افسران مستعفیٰ
قبل ازیں اسرائیلی فضائی حملوں نے یمنی دارالحکومت صنعا کے قریب حزیز اور ذہبان پاور اسٹیشنز، اسٹریٹجک مغربی صوبے الحدیدہ اور راس عیسیٰ تیل کی تنصیب کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے یمنی فوج کو دھمکی دی ہے کہ اسرائیل کی جانب اٹھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیں گے، حوثیوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ ہمارا طویل ہاتھ ان تک پہنچ جائے گا۔
صیہونی وزیر دفاع نے کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیل کو نقصان پہنچائے گا اسے 7 گنا زیادہ جواب دیا جائے گا۔
ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری نے یمنی فوج کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک مشرق سطیٰ میں اپنے لیے خطرہ بننے والے ہر فریق کے خلاف اقدام جاری رکھے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












