بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

مسلسل جنگیں؛ اسرائیل میں غربت کی بلند شرح ریکارڈ

20 دسمبر, 2024 19:18

غزہ، لبنان یمن سمیت دیگر علاقوں میں مسلسل جنگوں نے اسرائیل کی معیشت کو زمین بوس کردیا۔

غربت کے دائرہ کار پر نیشنل انشورنس انسٹی ٹیوٹ کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل میں غربت کی بلند شرح تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح پر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے تقریباً 20 لاکھ افراد اور عرب آبادی زیادہ متاثر ہوئی ہے جبکہ عربت کی درجہ بندی میں اسرائیل کا دوسرا نمبر ہے۔

مزید پڑھیں: "بےروزگار یہودیوں کو فوج میں بھرتی نہ ہوں”

اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں کل 1.98 ملین افراد جن میں 872,400 بچے بھی شامل ہیں، سطح غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، مقبوضہ علاقوں میں 20.7 فیصد لوگ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جو کہ آبادی کا پانچواں حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: مسلسل جنگیں؛ اسرائیل کے 500 اعلیٰ فوجی افسران مستعفیٰ

غریب کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں میں 44 فیصد بچے ہیں، حالانکہ آبادی میں ان کا تناسب 32.5 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں: 2 ماہ میں حماس نے 32 صہیونی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا

اسرائیل میں محرومی کی شرح سب سے زیادہ عرب (38.4 فیصد) اور الٹرا آرتھوڈوکس (33 فیصد) کمیونٹیز میں سرفہرست ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں 2023 میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا، غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ نے حکومت کی اقتصادی ترقی کو 2022 میں 6.5 فیصد سے کم کر کے 2023 میں صرف 2 فیصد کردیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔