بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

صہنیوں پر حملہ؛ حماس نے میدانِ جنگ میں پُرانے طریقے کو دوبارہ اپنالیا

21 دسمبر, 2024 19:21

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے مزاحمت کاروں نے قابض صہیونی ریاست کیخلاف میدانِ جنگ میں نئے حملوں کے پُرانے طریقے کو دوبارہ اپنالیا۔

غزہ میں اسرائیلیوں کے ہاتھوں اپنے شہریوں کے قتلِ عام کو بدلہ لینے کیلئے حماس کے مجاہدین نے قابض صہیونی ریاست کی افواج کے کیخلاف خودکش حملے شروع کردیے۔

شمالی غزہ میں فلسطینی مجاہد بمبار اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔

مزید پڑھیں: حماس نے یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ سے مدد مانگ لی

ادھر اسرائیل فوج نے پناہ گزین کیمپوں پر فضائی حملے کیے جس کے نیتجے میں 35 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ درجنوں شدید زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں: یرغمالی چاہیے ہیں تو مذاکرات میں شرائط سے باز رہو! حماس

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ میں ابتک 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں حماس کے ترجمان نے یمن کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ سے مدد طلب کی تھی کہ وہ قابض اسرائیلی فوج کیخلاف حملوں میں تیزی لائیں تاکہ دشمن کے بھرم کو کچلا جاسکے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔