دلجیت نے شاہ رخ، امیتابھ کو کیسے پیچھے چھوڑا؟

دلجیت نے شاہ رخ، امیتابھ کو کیسے پیچھے چھوڑا؟ (فوٹو: فائل)
معروف بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور الو ارجن جیسے بڑ ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کی 50 مشہور شخصیات کی فہرست میں دلجیت دوسانجھ سال 2024 میں شاہ رخ خان اور الو ارجن سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والی شخصیت قرار پائے ہیں۔
فہرست میں شاہ رخ خان، پشپا اسٹار الوارجن، امیتابھ بچن، پریانکا چوپڑا اور اریجیت سنگھ بھی شامل ہیں۔
اس فہرست میں شامل دیگر ہندوستانی مشہور شخصیات میں پربھاس 14 ویں نمبر پر ہیں اور راج کمار راؤ پندرہویں، اسی طرح کارتک آریان (25 ویں)، امیتابھ بچن (26 ویں)، عالیہ بھٹ (30 ویں)، شاہ رخ خان (32 ویں)، اور ہریتک روشن (47 ویں) پر رہے۔
مزید پڑھیں: کرینہ کپور، دلجیت دوسانجھ! مداحوں نے سیف علی خان کو خبردار کردیا
ایشیا کی مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہونے پر دلجیت دوسانجھ نے اس کا سہرا اپنے مداحوں کو دیا اور اُن کے ساتھ یہ خوشخبری بھی شیئر کی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












