غزہ؛ اسرائیلی فوج کا اسپتالوں سمیت ایک اسکول پر حملہ،8 شہید

غزہ؛ اسرائیلی فوج کا اسپتالوں سمیت ایک اسکول پر حملہ،8 شہید
اسرائیلی فورسز نے محصور شمالی غزہ میں بمشکل کام کرنے والے کمال ادوان اسپتال پر مزید حملے کر دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ شہر میں 2 اسپتالوں سمیت ایک اور اسکول پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں اسپتال سے اور آس پاس کے علاقوں سے لوگوں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بچوں کے قتل عام کو ‘ظلم’ قرار دیا ہے۔ ادھر کرسمس کے موقع پر خطاب میں اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا۔
مزید پڑھیں:قبضے کیخلاف احتجاج؛ اسرائیل نے شامیوں پر گولیاں برسادیں
دوسری جانب امریکی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر حملہ کیا جس کے چند گھنٹوں بعد اسرائیل میں تل ابیب جافا کے علاقے میں حوثیوں کا میزائل گرا جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ‘معمولی زخمی’ ہوئے۔
خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 45,227 فلسطینی شہید اور 107,573 زخمی ہو چکے ہیں۔
اس دن حماس کی زیر قیادت حملوں کے دوران اسرائیل میں کم از کم 1،139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












