بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ کو بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلہ

22 دسمبر, 2024 14:02

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ٹی 20 ٹیم کی بہتری کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا۔

نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کو سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستانی ٹی 20 سائڈ بہتر بنانے کیلئے اسٹرائیک فورس کی تشکیل دی جا رہی ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق اسٹرائیک فورس 100 نوجوان ہارڈ ہٹنگ بیٹرز پر مشتمل ہوگی، بیٹرز کی سلیکشن سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی سربراہی میں ہوگی، ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کیا جائے گا، ایک سال کے دوران 100 باصلاحیت نوجوانوں کی سلیکشن کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:بھارت کے معروف کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ذرائع کے مطابق یہ پروگرام 6، 6 ماہ پر مشتمل ہوگا یعنی ہر 6 ماہ میں 50 بیٹرز کی تلاش ہو گی اور اس نوجوان ٹیلنٹ کو لمبے چھکے اور چوکے مارنے کی ٹریننگ دی جائے گی۔

اسٹرائیک فورس کا مقصد ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنا ہے، ایک سال میں نیا ٹیلنٹ تیار کر کے ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ اسٹرائیک فورس کا مقصد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا ایک مضبوط اسکواڈ تشکیل دینا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔