بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

وائرل ویڈیوز کے بعد مناہل ملک سوشل میڈیا پر لوٹ آئیں

22 دسمبر, 2024 17:30

نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا کو الوداع کہنے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک 2 ماہ بعد سوشل میڈیا پر واپس لوٹ آئیں۔

تفصیلات کے ماطبق ٹک ٹاکر مناہل ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس پر انہوں نے لکھا کہ ’بہت سے لوگ غلطیاں کرتے ہیں لیکن سب نے صرف میری غلطیاں دیکھی، انہوں نے نہیں دیکھا کہ میں کس قسم کی انسان ہوں۔‘

ٹک ٹاکر مناہل ملک نے کہا کہ ‘میری وجہ سے میرے مداح بہت پریشان تھے کہ مناہل آپ واپس آجائیں اور میرے اہل خانہ نے بھی کہا کہ مجھے واپس آنا چاہیے، یہ دنیا کسی کو زندہ نہیں رہنے دے گی۔’

مزید پڑھیں:ٹک ٹاکر مریم فیصل کی مبینہ ویڈیو لیک ہو گئی

مناہل نے مزید لکھا کہ ‘مجھے پرواہ نہیں کہ کوئی میرے بارے میں کیا سوچتا ہے، بہت سے لوگ بات کریں گے، لیکن اب میں مناہل ہوں جو بہت مضبوط ہے، اسے اب کسی کی بکواس کی پرواہ نہیں ہے۔’

خیال رہے کہ مناہل ملک نے دو ماہ قبل اپنی متعدد نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہمیشہ کیلئے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جبکہ ناقدین نے لیک ہونے والی ویڈیوز کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔