بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

حسن نصر اللہ کے صاحبزادے شہید والد کا عمامہ پہنے ایران میں منظر عام پر آگئے

22 دسمبر, 2024 17:56

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے صاحبزادے کی ایران کے شہر قم میں تصویر سوشل میڈیا پر چھاگئی۔

مزاحمتی تنظیم کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کے صاحبزادے محمد مہدی منگل کی شام ایران کے شہر قم میں دیکھے گئے، انہوں نے اپنے والد سے منسوب سیاہ عمامہ پہنا ہوا تھا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ محمد مہدی کئی دنوں سے ایران میں موجود ہیں جبکہ انہوں نے اپنے والد کی طرح سیاہ عمامہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی رہنمائی میں پہنا ہے۔

مزید پڑھیں: لبنان؛ حسن نصر اللہ کے چچا و دیگر گھر والے بھی اسرائیلی حملوں میں شہید

ان کے بھائی محمد جواد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ والد کا عمامہ محمد مہدی کے پاس ہے۔

خیال رہے کہ سیاہ عمامہ شیعہ روایت میں مذہبی تعلیم کی تکمیل کی علامت سمجھا جاتا ہے، محمد مہدی شہید حسن نصراللہ کے 5 بچوں میں سے چوتھے نمبر پر ہیں، حزب اللہ کے شہید سربراہ کے دیگر بچوں میں زینب، محمد جواد، محمد مہدی، اور محمد علی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ کیسے شہید ہوئے؟ حزب اللہ کے اہم رہنما کا بیان آگیا

حزب اللہ کی قیادت کرنے والے حسن نصر اللہ 27 ستمبر کو بیروت کے جنوبی مضافات میں تنظیم کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ کی شہادت؛ حزب اللہ کا نیا سربراہ کون ہوگا؟

ان کے بڑے صاحبزدے ہادی 1997 میں 18 سال کی عمر میں جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کے ساتھ لڑائی میں شہید ہوئے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔