شام پر قبضہ؛ اسرائیل نے شامیوں کو ہتھیار ڈالنے کی دھمکی دیدی

شام پر قبضہ؛ اسرائیل نے شامیوں کو ہتھیار ڈالنے کی دھمکی دیدی (فوٹو: فائل)
اسرائیلی فوجی شام کی سرزمین پر غیرقانونی قبضہ کرنے کے بعد شہریوں کو ہتھیار ڈالنے کی دھمکیاں بھی دینے لگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی شام کی گورنری القنیطرہ کے البعث شہر کے رہائشیوں کو فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے کیلئے 2 گھنٹے کا وقت دیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں شہر پر دھاوا بولنے کی وارننگ دی ہے۔
جنوبی شام میں القنیطرہ گورنری کے ایک دیہات میں رہائشی اسرائیلی افواج کے آمنے سامنے کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں: قبضے کیخلاف احتجاج؛ اسرائیل نے شامیوں پر گولیاں برسادیں
اسرائیلی فوج نے دمشق میں تیزی سے سیاسی اور میدانی تبدیلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بفرزون اور پڑوسی مقامات پر دراندازی کرتے ہوئے کئی علاقوں اور دیہاتوں پر قبضہ جمالیا ہے۔
مزید پڑھیں: شامی علاقوں پر قبضہ؛ اسرائیل کا گھناؤنا منصوبہ بےنقاب
یہ گاؤں گولان کی پہاڑیوں کے مشرقی حصے میں واقع ہے جس پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں قبضہ کیا تھا اور پھر 1981 میں ایک ایسے اقدام میں الحاق کر لیا تھا جسے عالمی برادری نے تسلیم نہیں کیا تھا۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج شام کے کئی علاقوں میں 9 کلومیٹر اندر تک داخل ہوگئی
القنیطرہ کے وسط میں واقع البعث شہر میں بھی یہی مناظر دہرائے گئے جہاں اسرائیلی افواج اور گاڑیاں گھس آئی ہیں، اسرائیل نے درجنوں فوجی مقامات، میزائل سٹورز اور فضائی دفاعی نظاموں پر بے مثال حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ روز قابض صہیونی ریاست کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر براہ راست گولیاں چلادیں تھی جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












