بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

عبداللہ شفیق نے صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بناڈالا

22 دسمبر, 2024 19:26

قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے دوطرفہ باہمی سیریز میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بھی اوپنر عبداللہ شفیق صفر پر پویلین روانہ ہوئے اور ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

عبداللہ شفیق ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے جبکہ ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل صفر کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہونیوالے والے اوپنر بھی بن گئے ہیں۔

سال 2024 میں عبداللہ شفیق 21 اننگز میں 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: اے آئی کے ذریعے رونالڈو کی مقدس ترین مقام کی تصاویر وائرل

اس سے قبل عمران نذیر سال 2000 میں 6 مرتبہ اور محمد حفیظ 2012 میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کے پاس ہے جو ایک سال میں 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔