امریکا کی مدد کرنیوالے ہر کرائے کے فوجی کو کچل دینگے، ایرانی سپریم لیڈر

امریکا کی مدد کرنیوالے ہر کرائے کے فوجی کو کچل دینگے، ایرانی سپریم لیڈر (فوٹو: فائل)
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ جو لوگ اس بات کو دہراتے ہیں کہ ایران نے اپنی پراکسی فورسز کو کھو دیا ہے، وہ غلط ہیں کیونکہ ایران کے پاس پراکسی فورسز نہیں اور نہ ہمیں ضرورت ہے۔
فاطمہ زہراؑ کے یوم ولادت کے موقع پر علمائے کرام کے ساتھ ملاقات کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کا کسی ملک پر اپنا تسلط مسلط کرنے کا منصوبہ یا تو ایسی ظالم حکومت کو قائم کرنا ہے جو اس کے مفادات کو پورا کرے یا انتشار پھیلائے، شام میں امریکہ کا منصوبہ افراتفری اور فساد پھیلانا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جو امریکی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ایران میں افراتفری پھیلانے والوں کی حمایت کریں گے وہ "فریب اور گمراہ احمق” ہیں کیونکہ ایرانی عوام "ہر کسی کو بھی کچل دیں گے جو امریکا کیلئے کرائے کا فوجی بننے کا انتخاب کرے گا۔
مزید پڑھیں: شام سے حزب اللہ کا خاتمہ اسرائیل کی بھول ہے، آیت اللہ خامنہ ای
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا، صیہونی وجود اور ان کے حامیوں کو فاتح کے طور پر دیکھنا "بے حیائی اور خالی بیان بازی” سے زیادہ کچھ نہیں ہے، آپ کی فتح کہاں تھی؟ کیا غزہ میں 40 ہزار سے زائد بے گناہوں کو قتل کرکے، حماس کو ختم کرکے؟۔
مزید پڑھیں: شام پر قبضہ؛ اسرائیل نے شامیوں کو ہتھیار ڈالنے کی دھمکی دیدی
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حزب اللہ کو ختم کرنا چاہتا تھا لیکن آج حزب اللہ زندہ ہے، فلسطینی مزاحمت زندہ ہے، حماس زندہ ہے، اور اسلامی جہاد تحریک زندہ ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اسرائیل دمشق کے جنوبی دیہی علاقوں میں، لبنان کی سرحد اور درعا گورنری کی انتظامی سرحدوں کے قریب قنیطرہ کے جنوبی دیہی علاقوں تک پھیل گیا اور یہاں مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












