گوہر رشید کب اور کس سے شادی کر رہے ہیں؟ اداکار نے سب اُگل دیا

گوہر رشید کب اور کس سے شادی کر رہے ہیں؟ اداکار نے سب اُگل دیا
معروف اداکار گوہر رشید نے نامور اداکارہ اور اپنی قریبی دوست سے عنقریب شادی کی تصیق کردی ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے گوہر رشید نے ساتھی اداکارہ اور قریبی دوست کبریٰ خان کا نام لیے بغیر ان کے ساتھ شادی کے پروگرام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس کے بغیر زندگی جینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، لہٰذا ہم جلد شادی کرنے جا رہے ہیں۔
انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے اداکار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سنگل ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں ’میں اب سنگل نہیں رہا‘، کبریٰ خان کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ’ہم بہت جلد شادی کرنے جا رہے ہیں‘۔
پوڈ کاسٹ میں گوہر رشید نے اپنی دوست (کبریٰ خان ) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی دلکش خاتون ہیں، وہ بہت ہی الگ ہیں، ان کی تعریف میں پورا ’شو‘ ہو سکتا ہے۔
گوہر رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی دوستی کی بنیاد انتہائی مضبوط ہے، میں لوگوں کو ہلانے جا رہا ہوں اور بتانا چاہتا ہوں کہ میں اب اس کے بغیر اپنی زندگی جینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔
پوڈ کاسٹ میں گوہر رشید نے خاتون کا نام تو نہیں بتایا تاہم وہ خاتون کو اپنا دوست کہتے رہے، جس پر صارفین کی قیاس آرائی ہے کہ ان کی یہ دوست ’کبریٰ خان‘ ہی ہو سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ نومبر میں گوہر رشید نے ایک شو میں نامور اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ وہ انتہائی گہرے دوست ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












