ویڈیو: پاکستانی اداکار نے ہزاروں فٹ بلندی پر منگنی کر لی

ویڈیو: پاکستانی اداکار نے ہزاروں فٹ بلندی پر منگنی کر لی
پاکستانی اداکار عمر عالم نے ہزاروں فٹ کی بلندی پر دروان پرواز اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کرکے ان سے منگنی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق رئیلیٹی شو تماشہ کے پہلے سیزن کے فاتح عمر عالم نے پرواز کے دوران ہی اپنی محبوبہ کو پروپوز کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔
اداکار نے خود بھی اپنی زندگی کے خاص ترین لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے اداکارپرواز کے دوران اپنی محبوبہ سے اظہار محبت کرتے ہوئے رومناوی انداز میں انگوٹھی پیش کرکے شادی کیلئے پوچھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:گوہر رشید کب اور کس سے شادی کر رہے ہیں؟ اداکار نے سب اُگل دیا
جواب میں انکی دوست نے ہاں کردی اور انگوٹھی بھی پہن لی جب کہ جہاز میں بیٹھے مسافروں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
View this post on Instagram
انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں عمر عالم نے لکھا کہ ’اس نے ہاں کہہ دی، اب یہ آفیشل ہوگیا ہے‘۔ اداکار کی جانب سے شیئر ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے اس جوڑی کو مبارکبادیں پیش کیں جن میں ایمن خان، منال خان، منشا پاشا، کنزہ ہاشمی اور ماہم عامر وغیرہ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ عمر عالم نے رئیلیٹی شو تماشہ سیزن ون سے شہرت حاصل کی جب کہ انکے مشہور ڈراموں میں پہلی سی محبت، رقصِ بسمل اور گُرو سمیت دیگر شامل ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












