متحدہ عرب امارات کا 5 سالہ رہائشی ویزہ دینے کا اعلان

عرب ملک کا 5 سالہ رہائشی ویزہ دینے کا اعلان
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 55 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو 5 سالہ رہائشی ویزہ دینے کی شرائط وضع کر دیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (آئی سی پی) نے ان نئی ہدایات کا اعلان کیا، جو غیر ملکی ریٹائرڈ افراد کیلئے بہتر استحکام اور لچک فراہم کرنے کے ملک کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں آباد ہونے کے خواہش مند غیر ملکی ریٹائرڈ افراد اب قابل تجدید 5 سالہ رہائشی ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، بشرط وہ اشخاص مخصوص معیار پر پورا اترتے ہوں۔
مزید پڑھیں:پاکستانیوں کو دبئی ویزا دینے کی نئی شرط سامنے آگئی
اہلیت پر پورا اترنے کیلئے درخواست دہندگان کو کم از کم 15 سال تک متحدہ عرب امارات یا دیگر ملک میں کام کر چکا ہو، جبکہ درخواست دہندہ کو مندرجہ ذیل مالی شرائط میں سے کسی ایک کو پورا کرنا ہوگا۔
معیار پر پورا اترنے کیلئے ان اشخاص کے پاس کم از کم 1 ملین درہم مالیت کی جائیداد کے مالک ہوں، جبکہ کم از کم بچائے گئے 1 ملین درہم محفوظ موجود ہو، اور کم از کم 20،000 درہم (یا دبئی میں 15،000 درہم) کی ماہانہ آمدنی حاصل کرنے کے قابل ہوں۔
ریٹائر ہونے والوں کو اپنی درخواست کے حصے کے طور پر پچھلے 6 مہینوں کا احاطہ کرنے والا بینک اسٹیٹمنٹ بھی فراہم کرنا ہوگا۔ رہائشی ویزا، ایک بار منظور ہونے کے بعد 5 سال کیلئے قابل استعمال ہو گا اور اگر فرد معیار پر پورا اترنا جاری رکھتا ہے تو اس کی تجدید کی جا سکے گی۔
آئی سی پی نے ایک واضح اور موثر درخواست کے عمل کا خاکہ پیش کیا ہے جسے یو اے ای آئی سی پی کی ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے مکمل کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے دبئی ویزا سے متعلق اہم وضاحت
درخواست دہندگان کو متحدہ عرب امارات پاس کا استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کرنا ہوگا، اپنے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور ضروری فیس ادا کرنا ہوگی۔ ایک بار منظوری ملنے کے بعد رہائشیوں کو منظور شدہ ڈلیوری کمپنیوں کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ ملیں گے۔
متحدہ عرب امارات میں ریٹائرڈ افراد کیلئے زندگی مزید پرکشش بنانے کیلئے غیر ملکی شہریوں کیلئے اضافی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












