منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

یمن نے اسرائیل کو خفیہ ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے دی

23 دسمبر, 2024 15:09

یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے اسرائیلی حکومت کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور دیگر مقامات پر یمن کے اسرائیل مخالف حملوں کا سامنا کرنے کی کوششوں میں "بے بس” قرار دیا ہے۔

انصار اللہ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ اسرائیلی افواج کے خلاف ہماری کارروائیاں غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیے ہیں، صیہونی حکومت اکیلے ہمارا مقابلہ کرنے سے قاصر ہے، اس لیے وہ حمایتیوں سے مدد طلب کر رہی ہے۔

محمد البوخیتی کا یہ بیان یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العفیتی کی جانب سے واشنگٹن کو خبردار کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

قبل ازیں یمنی وزیر دفاع کا  کہنا تھا کہ ان کا ملک امریکی بحری بیڑے کو غرق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے پاس ایسے ہتھیار موجود ہیں جنہیں اس نے ابھی تک استعمال ہی نہیں کیے۔

حوثی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دردناک وار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن دشمن جتنا زیادہ ہمارے خلاف اپنی افواج کو متحرک کرتا ہے، اتنا ہی ہم فتح حاصل کرنے کے بارے میں یقینی ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی یمن مغربی اور اسرائیلی جارحیت کی زد میں آتا ہے تو وہ صورتحال سے زیادہ مضبوط اور فاتح بن کر ابھرتا ہے اور اس کے اندرونی اتحاد میں اضافہ ہوتا ہے۔

محمد البوخیتی نے کہا کہ ہم غزہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور دشمن کی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں۔

مغرب کی جانب سے انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد دراصل وہ ہیں جو غزہ میں جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔

یمنی فضائی حملوں نے امریکی فضائی دفاع کو ‘الجھن’ میں ڈال دیا

دریں اثنا، عہدیدار نے کہا کہ امریکی اہداف کے خلاف یمن کے حملوں نے امریکی فضائی دفاعی نظام کو پریشان کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ اپنے اہلکاروں کی فائرنگ سے ہی گر کر تباہ ہوا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔