شہری ایف بی آر پاسورڈ پالیسی میں تبدیلی سے ہوجائیں ہوشیار

شہری ایف بی آر پاسورڈ پالیسی میں تبدیلی سے ہوجائیں ہوشیار
کراچی:فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاسورڈ پالیسی تبدیل کر دی جس کے تحت 60 یوم میں پاسورڈ تبدیل کرنے پڑینگے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی نئی پاس ورڈ پالیسی کے تحت اب صارفین کو ہر 60 دن بعد پاسورڈ تبدیل کرنے ہوںگے،بصورت دیگر پاسورڈ ایکسپائر ہو جائیں گے۔
ایف بی آر کے مطابق پاسورڈ ایکسپائر ہونے کی صورت میں فارگیٹ پاس ورڈ کے ذریعے پاس ورڈ تبدیل کر کے آپ اپنے پورٹل کا ایکسیس حاصل کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں:ہیکرز بغیر پاسورڈ کےجی میل اکاؤنٹ تک پہنچ سکتے ہیں:ماہرین نے خبردار کردیا
ایف بی آر نے ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن کے وقت دیا جانے والا موبائل فون نمبر اور ای میل ایڈریس اپنی دسترس میں رکھیں، کیوں کہ موبائل فون نمبر یا ای میل ایڈریس بھول گئے تو مشکلات ہو سکتی ہیں۔
دوسری جانب صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے نام خط لکھ دیا جس میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹیکس دہندگان کیلئے پاسورڈ ہر 2 ماہ بعد تبدیل کرنے کی شرط مشکلات پیدا کرے گی۔
اُنہوں نے خط میں لکھا ہے کہ آئرس سسٹم میں تکنیکی پیچیدگیاں اور اضافی بوجھ کا خدشہ ہے، چھوٹے کاروباری اداروں کو تکنیکی وسائل کی کمی سے مشکلات ہوں گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












